حیدرآباد۔29۔اپریل(اعتماد نیوز)ریاستی الیشکن کمیشن کے چیف بھنور لعل نے کل
منعقد شدنی تلنگانہ میں رائے دہی میں ہر فرد کو حصہ لینے کا مشورہ دیا اور
کہا کہ اس میں انتخابی عملہ کی جانب سے سست روی برتے جانے پر ان پر کریمنل
کیس درج کئے جا سکتے ہیں۔ بھنور لعل نے مزید کہا کہ آج رات 4ہزار فلائنگ
اسکواڈ کے ذریعہ تلاشی لی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا
کہ تلنگانہ کے بھوپالا
پلی میں کل شام 4بجے تک ‘آصف آباد ‘خانہ پور ‘منتھنی اچم پیٹ اور کولا پور
میں شام 5بجے تک اور ماباقی 109حلقوں میں شام 6بجے تک رائے دہی جاری
رہیگی۔ اور رائے دہی کے وقت میں اختتام کی صورت میں لائن میں موجود تمام
افراد ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ 18شناختی کارڈوں
میں کسی کو بھی پیش کرتے ہوئے ووٹ ڈالا جا سکتا ہے۔